میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اتوار 25 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرائم منسٹرز یوتھ کروم بکس اسکیم کے تحت 2 سال میں ملک بھر کے قابل اور محنتی طلبہ و طالبات میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کی جائیں گی۔ ان آلات کے ذریعے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیم جاری رکھنے اور ای لائبریریوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ دنیا میں کہیں سے بھی علم حاصل کرسکیں گے۔

پرائم منسٹرز یوتھ کروم بکس اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کروم بکس کی تقسیم صرف قابلیت اور محنت کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے منصوبے کے لیے عطیہ دینے پر ٹوکیو کیئر فاؤنڈیشن کے بانی راشد منہاس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی قیادت میں میرٹ اور محنت کی بنیاد پر ملک بھر میں 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ اس پروگرام میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں بڑا اسکینڈل، 1011 لیپ ٹاپ غائب ہوگئے

وزیراعظم نے بتایا کہ چند روز قبل اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کیا گیا، جبکہ اس وقت ملک بھر میں 27 دانش اسکول زیر تعمیر ہیں۔ ان کے مطابق ان اسکولوں میں معیاری تعلیم، بہترین اساتذہ، کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز اور ای لائبریریوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ کروم بکس اسکیم کا مقصد مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور انہیں جدید ذرائع سے سیکھنے میں مدد دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ریلوے نے اپنے افسران کے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی

پاکستان انگلینڈ ون ڈے میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا رنگ، قومی ٹیم گلابی کٹس میں میدان میں اتری

سی این این کا ٹی ٹی پی کے لیے ’ملیٹنٹس‘ کا لفظ استعمال کرنا تشویشناک ہے، دہشتگردوں کو دہشتگرد ہی لکھا جائے، مبصرین

فرانس میں احتجاج کے خدشات، پیرس کے لوور سمیت متعدد عجائب گھر بند، سیاح مایوس

عالمی ایندھن بحران کے دوران روس کے 3 ڈیزل بردار جہاز امریکا روانہ

ویڈیو

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

مالاکنڈ: ڈھنڈہ کا سرکاری پرائمری اسکول کھنڈرمیں تبدیل، بطور ’کچرا کنڈی‘ استعمال باقی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟