انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسٹاگرام نے مختصر ویڈیوز کے بعد اب طویل دورانیے کی ویڈیوز کے لیے بھی نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت منتخب صارفین اور کریئیٹرز 90 منٹ تک کی افقی ویڈیوز پوسٹ کرسکیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس نئے فیچر کا اعلان پلیٹ فارم کی نائب صدر برائے مصنوعات ٹیسا لیونز کے ساتھ شیئر کی گئی 6 منٹ کی ویڈیو کے ذریعے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹا گرام سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟

اس فیچر کا نام ’فیچرز‘ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پوڈکاسٹرز، کامیڈی کریئیٹرز اور طویل دورانیے کا مواد تیار کرنے والے دیگر افراد کو اپنی ویڈیوز شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا کے بعض کریئیٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، ٹیسا لیونز کے مطابق انسٹاگرام پر تخلیقی مواد کے ذریعے لوگوں کو جوڑنا بنیادی مقصد ہے، جبکہ تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار صرف مختصر ویڈیوز یا تصاویر پر مشتمل پوسٹس تک محدود نہیں۔

نئے فیچر کے تحت طویل ویڈیوز کے ساتھ مختصر پروموشنل کلپس بھی شیئر کیے جاسکیں گے، جو انسٹاگرام ریلز کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

صارفین ان مختصر کلپس پر کلک کرکے متعلقہ مکمل ویڈیو بھی دیکھ سکیں گے، اس طرح پوڈکاسٹس اور دیگر طویل ویڈیوز بنانے والے کریئیٹرز اپنی مختصر ریلز کے ذریعے ناظرین کو مکمل مواد تک رسائی دے سکیں گے۔

انسٹاگرام نے ویڈیو مواد کے حوالے سے ایک اور فیچر سیریز متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے متعدد اقساط پر مشتمل ویڈیوز شیئر کی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک

یہ فیچر امریکا، بھارت اور میکسیکو کے بعض کریئیٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں اسے مزید ممالک تک توسیع دینے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام اپنے لائیو اسٹریمز کو بھی ریلز فیڈ میں شامل کرنے کی تیاری کررہا ہے، اس تبدیلی کے نتیجے میں لائیو نشریات ایسے صارفین کو بھی تجویز کی جاسکیں گی جو متعلقہ اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے۔

انسٹاگرام نے اپنی ٹی وی سروس کو بھی وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت انسٹاگرام فار ٹی وی ایپل ٹی وی پر بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: میٹا نے فیس بک، انسٹا گرام صارفین کو سب سے بڑی سہولت مفت فراہم کردی

اس سے قبل یہ سروس سام سنگ اور ایمازون فائر ٹی وی پر متعارف کرائی جاچکی ہے، مستقبل میں صارفین اپنے موبائل فون کو ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ان کے دوست ٹی وی پر کون سا مواد دیکھ رہے ہیں۔

انسٹاگرام کی ان نئی تبدیلیوں کا مقصد طویل ویڈیو مواد کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا، کریئیٹرز کو اپنے ناظرین تک بہتر رسائی دینا اور پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو مزید وسعت دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں