پرائیویٹ حج اسکیم کی 80 فیصد نشستوں پر بکنگ مکمل، عازمین نے 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کرا دیے

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم کے تحت بکنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد پرائیویٹ حج اسکیم میں درخواستوں اور بکنگ کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ اب تک پرائیویٹ حج اسکیم کی 80 فیصد نشستوں پر بکنگ مکمل ہوچکی ہے، جبکہ تقریباً 15 ہزار نشستیں اب بھی دستیاب ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند عازمین نے واجبات کی مد میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑ روپے جمع کروا دیے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ جمع کرائی گئی رقم میں سے 30 ارب روپے ون لنک پی ایس آئی ڈی (PSID) اور بینک کارڈز کے ذریعے ادا کیے گئے، جبکہ 27 ارب 50 کروڑ روپے مینول بینک چالان کے ذریعے جمع کروائے گئے ہیں۔

پرائیویٹ حج پیکیجز میں قربانی کے 55 ہزار روپے بھی شامل

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ رواں سال پاک حج ایپ اور حج ڈیجیٹل پورٹل پر دستیاب تمام پرائیویٹ حج پیکیجز میں قربانی کے اخراجات پہلے ہی شامل کیے گئے ہیں، جن کی مالیت 55 ہزار روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج اگر کسی اضافی سہولت کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو اس کا انتخاب اور متعلقہ ادائیگی بھی صرف حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ہی کی جائے گی۔

پرائیویٹ حج کی بکنگ اور واجبات کی ادائیگی 20 نومبر سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقی رہ جانے والی نشستوں پر جلد از جلد اپنی بکنگ مکمل کر لیں۔

وزارت کے مطابق عازمین حج بکنگ کے لیے پاک حج موبائل ایپ یا حج ڈیجیٹل پورٹل استعمال کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ حج واجبات کی ادائیگی صرف سرکاری حج پورٹل یا پاک حج ایپ کے ذریعے کی جائے۔ عازمین کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم ادا نہ کریں، کیونکہ اس نوعیت کے کسی بھی مالی لین دین کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور پر عائد نہیں ہوگی۔

وزارت نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور واجبات کی ادائیگی 20 نومبر سے قبل مقررہ ڈیجیٹل ذرائع سے مکمل کریں تاکہ مالی معاملات میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے اور حج انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی: پنجاب میں کریک ڈاؤن تیز، اب تک 28 لاکھ سے زائد شہری واپس روانہ

چیٹ بوٹ کا مشورہ جان لیوا بن سکتا ہے، اے آئی ہارڈویئر ہیک کرنے کا انکشاف

’اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ن لیگ میں ہوتا‘، حذیفہ رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

بیلٹ پیپر پر میرا نام ہوتا تو زبردست کامیابی ملتی‘، ریپبلکن امیدواروں کی ناکامی پر ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر پوسٹ

بھارت: گجرات میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 38 افراد کی نشاندہی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر سکتی ہے، پشاور کے صحافی کیا کہتے ہیں؟

پاک افغان مذاکرات کی کامیابی طالبان کے دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات پر منحصر ہے، سابق سفیر ابرار حسین شاہ

ضلع ٹنڈو محمد خان میں بیڈ گورننس کی انتہا

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا