اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس آسان بنادیا

بدھ 28 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں خصوصی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت طلبہ 42 روزہ انتظار کے بغیر اسی روز اپنا لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں، نئی سہولت متعارف

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اس خصوصی سہولت کے تحت موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے 42 روزہ لرننگ پیریڈ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ یہ سہولت یکم نومبر سے 30 نومبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن درخواست لازمی، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اعلان

کائنات اظہر خان کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو قانونی تقاضوں کے مطابق موٹر سائیکل لائسنس کے حصول میں آسانی فراہم کرنا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp