وزرائے اعلیٰ کو دباؤ میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، خواجہ سعد رفیق

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  دو صوبائی اسمبلیاں توڑ دی جائیں، وزرائے اعلیٰ کو دباؤ میں لا کر اسمبلیاں تڑوائی گئیں، اب ملک کی صورتحال مزید انتشار کی متحمل نہیں ہوسکتی، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا۔

 نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، یہ ممکن نہیں کہ ملک میں پوراسال انتخابات ہوتے رہیں۔

انہوں کہا کہ اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیر وجہ تحلیل کیا گیا، آئین نے قائد ایوان کو اسمبلی توڑنےکا اختیا ر دیا ہے، عمران خان تو اسمبلی نہیں توڑ سکتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے اور  تحریک انصاف کو اے پی سی میں شرکت کرنی چاہیے، انہیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مزید کسی نئے بحران کا شکار نہیں کرسکتے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا انتخابات الگ الگ ہوئے تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو خانیوال کے قریب حادثہ، بوگی پٹڑی سے اتر گئی

ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع، نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

یمن کی بندرگاہ حدیدہ کے قریب مال بردار جہاز پر حملہ، بحیرۂ احمر میں سکیورٹی خدشات پھر بڑھ گئے

5 جولائی 1977 کا مارشل لا جمہوریت پر حملہ تھا: بلاول بھٹو زرداری

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟