پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10ویں سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کی روایت برقرار

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر فتوحات اور ناقابلِ شکست رہنے کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ہفتے کی شب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین سے بھرے اسٹیڈیم کے سامنے ون ڈے سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے 5 میچوں پر مشتمل سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف 2، دو فتوحات حاصل کیں، اس کامیابی کے ساتھ گرین شرٹس مئی 2025 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10ویں دوطرفہ یا سہ ملکی سیریز میں ناقابلِ شکست رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہم سے کیسے جیتا؟  سری لنکن بیٹر کمنڈو مینڈس نے اصل قصہ سنا دیا

پاکستان کی ہوم گراؤنڈ پر اس کامیابیوں کے سلسلے کا آغاز مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کے ساتھ ہوا تھا۔

اسی مقام پر پاکستان نے اگلے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 93 رنز کی فتح سے کیا، تاہم راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

بعد ازاں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے -12کے یکساں فرق سے کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان اس لحاظ سے بھی اہم رہا کہ ون ڈے سیریز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی گئی، جہاں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

اس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا اور پھر سری لنکا اور زمبابوے کی شرکت سے ہونے والی ٹی 20 سہ ملکی سیریز بھی جیت لی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں فتح، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پاکستان نے 2026 کا ہوم سیزن آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کے ساتھ شروع کیا اور اس کے بعد ون ڈے سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی۔

حالیہ دورہ پاکستان میں سری لنکا کے خلاف دوطرفہ ٹی 20 سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کی شرکت سے ہونے والی ون ڈے سہ ملکی سیریز نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی مسلسل 10ویں ناقابلِ شکست سیریز کو مکمل کیا۔

گزشتہ 10 ہوم سیریز میں پاکستان کی کارکردگی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مئی 2025 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی گزشتہ 10 دوطرفہ اور سہ ملکی سیریز میں شکست کا سامنا نہیں کیا۔ اس عرصے کے دوران گرین شرٹس نے بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتیں، جبکہ ایک ٹیسٹ سیریز برابر رہی اور 2 سہ ملکی مقابلوں میں ٹائٹل اپنے نام کیے۔

پاکستان نے اس سلسلے کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کے ساتھ کیا، اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 2-1 کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان سری لنکا میچ میں بال بوائے کا ناقابل یقین کیچ، پی سی بی نے کیا انعام دیا؟

گرین شرٹس نے اپنی فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا اور پھر پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔

سال 2026 میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کی، اس کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی گرین شرٹس نے 2/1 سے فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں: وقار یونس نے بابراعظم کو پاکستان کا ’آخری سپر اسٹار‘ قرار دے دیا

ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہنے کا یہ سلسلہ حالیہ ون ڈے سہ ملکی سیریز میں بھی برقرار رہا، جہاں پاکستان نے انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یوں پاکستان گزشتہ 10 ہوم سیریز میں سے 8 جیتنے میں کامیاب رہا، جبکہ ایک سیریز برابر رہی اور 2 سہ ملکی ٹورنامنٹس میں ٹرافی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp