ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ کا معاملہ پنجاب اسمبلی پہنچ گیا

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹک ٹاکر عنصر محمود عرف مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ اور ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھا دیا گیا، اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے واقعے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

مزید پڑھیں:کیا ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار ہو گئے؟

توجہ دلاؤ نوٹس کے مطابق 31 اکتوبر کو سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر واقع فراز اسٹیڈیم میں مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں انعامات تقسیم کرنے کے اعلان پر شدید ہجوم اور بدنظمی پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوئے۔ اس سلسلے میں یکم نومبر 2026 کو سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

ندیم قریشی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں سوال اٹھایا کہ کیا تقریب کے انعقاد کے لیے مقامی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی تھی؟ اگر اجازت لی گئی تھی تو سیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی ضوابط کیا طے کیے گئے تھے؟

مزید پڑھیں:’دل کرتا ہے خودکشی کر لوں، یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے‘، مسٹر پتلو کی رو رو کر فیلڈ مارشل اور مریم نواز سے اپیل

نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث اب تک کتنے ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن رکن نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات اور اب تک کی کارروائی کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp