کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر، راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند

بدھ 4 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر چوک انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلے میں راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل کی جانب جانے والی سڑک 4 نومبر 2026 سے تاحکمِ ثانی ٹریفک کے لیے بند کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک سڑک کی بندش، متبادل ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک اور فیض آباد کی جانب ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی، تاہم متاثرہ راستے کے متبادل کے طور پر مختلف ڈائیورژن متعارف کرائی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق آبپارہ سے راول ڈیم چوک اور پارک روڈ جانے والے شہری گارڈن ایونیو اور شکرپڑیاں روڈ استعمال کریں۔ اسی طرح پارک روڈ اور فیض آباد سے آبپارہ اور بہارہ کہو جانے والی ٹریفک گارڈن ایونیو، سیونتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے کا راستہ اختیار کرے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھروں سے نکلیں تاکہ منزل پر بروقت پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ماڈل جیل جلد مکمل ہوگی، اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو شفٹ کریں گے، محسن نقوی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر موجود رہیں گے، جبکہ ٹریفک سے متعلق تازہ ترین معلومات آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 پر بھی نشر کی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفری سہولت اور رہنمائی کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا صفحات کو فالو کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp