بھارتی ریاست گجرات میں غیر قانونی طور پر طبی پریکٹس کرنے والوں کے خلاف 15 روزہ خصوصی کارروائی کے دوران 38 مشتبہ جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 35 کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔
یہ کارروائی محکمہ صحت اور پولیس کی 298 خصوصی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دی، مہم کے دوران ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو تسلیم شدہ طبی تعلیمی قابلیت اور متعلقہ اسناد کے بغیر مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: گجرات کا پراسرار کنواں ایک بار پھر توجہ کا مرکز، پانی خود بخود لہریں لینے لگا
ریاست کے مختلف اضلاع میں مقامی پولیس، کرائم برانچ، اسپیشل آپریشنز گروپ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے مشترکہ چھاپے اور معائنے کیے۔ ان کارروائیوں میں احمد آباد، سورت اور راجکوٹ سمیت مختلف شہر شامل تھے۔
ریاستی وزیر صحت پرفل پنشیریا نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت نے 298 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے مسلسل 15 روز تک مختلف علاقوں میں تفصیلی جانچ پڑتال کی۔
Health Department's Mega Drive Against Fake Doctors In Gujarat: 38 Suspects Caught In 15 Days
Gujarat માં Bogus Doctor સામે Health Department ની મેગા ડ્રાઇવ | Gujarat First
15 દિવસમાં 38 શંકાસ્પદ તબીબો ઝડપાયા
ગુજરાતમાં બોગસ ડોક્ટરો સામે આરોગ્ય વિભાગની મેગા ડ્રાઇવ
15 દિવસમાં… pic.twitter.com/E5THCWzSpt— Gujarat First (@GujaratFirst) November 3, 2026
مقامی پولیس، کرائم برانچ، ایس او جی اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 38 جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 35 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق راجکوٹ میں سب سے زیادہ 17 مشتبہ جعلی ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی، جبکہ سورت میں 9، گیر سومناتھ میں 3 اور سریندر نگر میں 2 افراد سامنے آئے، باقی مشتبہ افراد کا تعلق دیگر اضلاع سے تھا، جہاں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
غیر قانونی طبی پریکٹس کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے ضلعی سطح پر مختلف محکموں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں، جن کا مقصد غیر مجاز طبی پریکٹس کرنے والوں کی شناخت اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں کریڈٹ کارڈ فراڈ سے دلبرداشتہ ہوکر 3 افراد کی خود کشی، ملزم گرفتار
ان کمیٹیوں میں تعلقہ ہیلتھ افسران، مقامی پولیس حکام، ہیلتھ سپروائزرز اور دیہی سطح کے تلاٹی کم منتری شامل ہوں گے، جو مقامی سطح پر معلومات اکٹھی کرنے اور بغیر تسلیم شدہ طبی قابلیت کے علاج کرنے والے افراد کی نشاندہی میں معاونت کریں گے۔
کارروائی کے دوران حکام کو یہ بھی معلوم ہوا کہ متعدد مشتبہ افراد مشترکہ ٹیموں کی آمد سے قبل ہی اپنے کلینکس بند کرکے فرار ہو گئے تھے۔ محکمہ صحت اور پولیس نے ان افراد کی تلاش اور قانونی کارروائی کے لیے نگرانی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔











