مریم نواز کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 3 دن کا الٹی میٹم، روزانہ دوروں کا حکم

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے روزانہ اسپتالوں کے دورے کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر مکمل قابو پانے اور پنجاب کو تجاوزات سے پاک کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے سربراہ معاون خصوصی شعیب مرزا نے تمام اضلاع کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سرکاری اسپتالوں کے باہر فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا فیصلہ

اجلاس میں مریم نواز شریف نے مری، گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، چکوال، جہلم، لیہ اور ساہیوال کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو شاباش دی، جبکہ بعض اضلاع میں خوبصورتی کے منصوبوں کی تکمیل اور معیار میں غفلت پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات پر 100 فیصد قابو پانے کا حکم دیا اور اوکاڑہ سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو واقعات کی روک تھام میں ناکامی پر وارننگ دی۔

خوبصورتی کے منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

مریم نواز نے بیوٹیفکیشن منصوبوں میں پائیداری اور معیار کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر منصوبے میں فواروں سمیت دیگر آبی سہولیات بھی شامل کی جائیں۔

اجلاس میں گورننس اور سڑکوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی دستے قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ دستے 12 گھنٹے کے اندر معائنہ کرکے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے اسٹریٹ لائٹس کو 100 فیصد فعال رکھنے، تمام مین ہولز کو مکمل طور پر ڈھانپنے اور زیبرا کراسنگ سمیت اسکولوں کے اطراف حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فوری مرمت جبکہ جنرل بس ٹرمینلز اور گرین بس اسٹاپس کی تعمیر و مرمت اور صفائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

تجاوزات اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے پر مالکان کو پہلی مرتبہ وارننگ دی جائے گی، دوسری مرتبہ بھاری جرمانہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مریم نواز نے پنجاب کو تجاوزات سے پاک بنانے کا حکم دیتے ہوئے مشترکہ کارروائیاں کرنے اور دیواروں سے وال چاکنگ، پھٹے ہوئے بینرز اور چھوٹے اشتہارات ہٹانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ پر کامیاب صفائی آپریشن: پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد

انہوں نے اسپتالوں کی گہری صفائی اور سڑکوں کو روزانہ دھونے کا حکم دیا، جبکہ صوبے بھر میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں پر لین مارکنگ، عمارتوں پر رنگ و روغن اور صاف ستھری سڑکیں کسی اچھے شہر کا تاثر پیدا کرتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامیہ کی لاپرواہی سے میری ساکھ پر حرف آتا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو معاشی ترقی کے منصوبے تیار کرنے کا حکم

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جاکر طلبہ کو ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اسکیموں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع کی معاشی ترقی کے لیے ضلعی معاشی منصوبہ تیار کرے۔

اجلاس میں خانیوال کے اکبر بازار، میاں چنوں کے مین بازار اور جہانیاں کے اللہ داد بازار کے خوبصورتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ شیخوپورہ کے مین بازار، اکبر بازار، ہمایوں بازار، چھوٹا اڈہ بازار، صفدرآباد بازار، شرقپور اور مریدکے کے منصوبوں پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر کو بہترین خوبصورتی منصوبوں پر شاباش دی گئی، جبکہ ایمن آباد، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب کے 4 خوبصورتی منصوبے نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ راولپنڈی کے 5 منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو گرین بیلٹس پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا۔ گجرات کے ڈپٹی کمشنر کو نئی اسکیمیں منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی

رحیم یار خان کے خوبصورتی منصوبوں میں منظور شدہ اصل منصوبوں سے مختلف اسکیمیں شامل کرنے پر مریم نواز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فوڈ اسٹریٹس اور فوڈ کارٹس بہتر افراد اور کمپنیوں کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ای بز، کتے کے کاٹنے کے واقعات، ستھرا پنجاب پروگرام، اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کے پی آئی کے تحت قیمتوں پر کنٹرول، سڑکوں اور شہریوں کی حفاظت، عوامی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، قوانین پر عمل درآمد، شہری نظم و ضبط، صاف و سرسبز پنجاب، عوامی مقامات اور شہری خدمات سے متعلق کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو سراہا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو وارننگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں گالیوں کی انوکھی دنیا، کبھی یہی الفاظ جیل پہنچا دیا کرتے تھے

ایل پی جی سیکٹر پر چند افراد کی اجارہ داری ختم کردی، مسابقت سے قیمتیں کم ہوں گی، علی پرویز ملک

مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی، طلال چوہدری

انٹرنیٹ پر نئے صارفین کو لوٹنے کے لیے فراڈیے تیار، خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی، 6 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ویڈیو

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے بیوٹمز یونیورسٹی کے 51اساتذہ واپس کیوں نہیں آئے؟

عمران خان کن رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے؟ عمار مسعود اہم خبریں سامنے لے آئے

گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں وفاق کا تیسرا حکمنامہ، بلدیاتی انتخابات پر پابندی

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟