امریکی انتخابات کے بعد ٹیکنالوجی اسٹاکس کریش، نیسڈیک سے ڈھائی کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری غائب

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی کے بعد مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ممکنہ حکومتی پابندیوں اور ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں رکاوٹوں کے خدشات نے ٹیکنالوجی اسٹاکس کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ نیسڈیک 100 انڈیکس میں ایک ہی روز 6.4 فیصد کمی کے نتیجے میں بڑی کمپنیوں کی مجموعی مالیت میں 2.5 کھرب ڈالر کی کمی ہوگئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 5.5 فیصد گر گیا، جو اپریل 2025 کے بعد اس کی ایک روزہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ انڈیکس 6 اکتوبر کی بلند ترین سطح سے تقریباً 12 فیصد نیچے آچکا ہے، جس کے باعث یہ اصلاحی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ کسی انڈیکس میں حالیہ بلند ترین سطح سے 10 فیصد یا اس سے زیادہ کمی کو اصلاحی مرحلہ کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے پر سخت نگرانی ہوسکتی ہے۔ ان منصوبوں کے لیے بھاری سرمایہ کاری درکار ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی اور پانی کے نظام پر دباؤ کے باعث مقامی مخالفت بھی بڑھ رہی ہے۔

چِپ ساز کمپنیوں کے حصص میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ فلاڈیلفیا سیمی کنڈکٹر انڈیکس 12 فیصد گر کر 6 ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آگیا۔ این ویڈیا کے حصص 9 فیصد جبکہ اے ایم ڈی کے حصص 17 فیصد نیچے آگئے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے سے وابستہ کمپنی کور ویو کے حصص میں 10 فیصد اور نیبیئس میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعض ڈیٹا سینٹر آپریٹرز کے حصص بھی 14 فیصد سے زیادہ گر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار اب مصنوعی ذہانت کی ترقی کے امکانات کے بجائے اس پر آنے والی بھاری لاگت اور منافع کی واپسی کے بارے میں زیادہ فکرمند ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی فوجی مشقیں ’دوستـی تھری‘ مکمل

ہزارہ موٹروے پر بس اور ڈمپر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

بچوں کو سوشل میڈیا کی لت سے بچانے کا قانون، گوگل، میٹا اور ٹک ٹاک عدالت پہنچ گئے

بیٹی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی خلیل الرحمان قمر پر تنقید کیوں ہونے لگی؟

بجلی صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تیاری

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستانی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

اسکول بن گیا، سہولتیں نہ ملیں، پنوں عاقل کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟