پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشقوں کا تیسرا مرحلہ ’دوستی تھری‘ مکمل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا انعقاد چراٹ میں قائم اسپیشل آپریشنز اسکول میں کیا گیا، جن کا آغاز 26 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان امریکا اور ایران میں صلح کے لیے پر امید، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
مشقوں کا مقصد انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا اور باہمی تربیت کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
Pakistan-Tajikistan Joint Exercise Dosti-III, the 3rd edition of bilateral Counter Terrorism exercise between Pakistan and Tajikistan Army, concluded at Special Operations School, Cherat. The exercise commenced on 26 October 2026.
@AmirSaeedAbbasi @KulAalam https://t.co/lKg2KQOkWr— Media Talk (@mediatalk922) November 6, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے بہترین عملی تجربات اور مہارتوں کا تبادلہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقیں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کی عکاس ہیں، جبکہ ان سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔











