اسلام آباد ایئرپورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعہ 6 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عالمی معیار کی ریاستی مہمان نوازی کی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید، ماضی کے سیاسی کردار اور کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات

سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وفاقی وزیر دفاع نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور شجرکاری بھی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل شاہد افضال اور وزارت دفاع و پی اے اے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2027 کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاستی پروٹوکول اور مہمان نوازی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:’وزیر دفاع ہوں تو کیا خواجہ آصف نہ رہوں؟ سوشل میڈیا اکاؤنٹ خود چلاتا ہوں‘

پی اے اے کا کہنا ہے کہ نئے لاؤنج سے پاکستان آنے والے غیر ملکی سربراہانِ مملکت اور اعلیٰ سطح کے وفود کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ یہ منصوبہ ملک کے ہوائی اڈوں کی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp