نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج اجلاس کی صدارت کی، جس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ اجلاس کے کامیاب اور خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting today to finalise preparations for the Economic Cooperation Organization (ECO) Council of Ministers Meeting, scheduled to be held in Islamabad on 15–16 November 2026.
The DPM/FM… pic.twitter.com/JEnOH3TYnK
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 6, 2026
اسحاق ڈار نے تیاریوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنے تعاون کو اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آنے والے رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کی امید ظاہر کی۔
اجلاس میں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔











