اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں بندر داخل ہوا اور کچھ دیر بعد گھوم پھر کر واپس چلا گیا۔ بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف کے عملے کو بھی طلب کیا گیا، جو اس کو پکڑنے کوشش کرتا رہا۔
مزید پڑھیں:سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا جامع معائنہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر ایئر پورٹ کی چھت اور ٹرمینل لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔ بندر کی موجودگی پر وائلڈ لائف کے عملے کو طلب کیا گیا، جو اس کو پکڑنے کوشش کرتا رہا لیکن بندر جان بچا کر واپس جنگل کی طرف چلا گیا۔











