اسلام آباد میں کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت، متبادل راستوں کا اعلان

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے پیش نظر اسلام آباد کی ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث شہریوں کو سفر میں مشکلات اور ٹریفک کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینہ چوک سے نائنتھ ایونیو تک مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔ اس دوران سری نگر ہائی وے کی ٹریفک سہروردی روڈ، جی ایٹ اور جی نائن کی سروس روڈز استعمال کرے گی، جب کہ زیرو پوائنٹ اور فیض آباد کی جانب جانے والی ٹریفک فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو کی ٹریفک سروس روڈ ایسٹ سے گزرے گی۔

پولیس نے بتایا کہ کورال سے اسلام آباد آنے والے شہری پرانا ایئرپورٹ، راول روڈ، مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کریں۔ کورال ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ یا کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ متبادل راستے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ’گڈ سٹیزن‘ اسٹیکر کیا ہے؟

اسی طرح اسلام آباد سے باہر جانے والے شہری جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کرسکیں گے، جب کہ بہارہ کہو سے اسلام آباد آنے والوں کو بنی گالا اور پارک روڈ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورژنز کے دوران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے، اس لیے شہری اپنی منزل پر بروقت پہنچنے کے لیے سفر سے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر نکلیں۔

ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہوں گے۔ شہری مزید معلومات اور تازہ ٹریفک صورت حال کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز سے رجوع کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکام کا طرزِ عمل اسلامی تعلیمات مطابقت نہیں رکھتا، طالبان وزیر داخلہ کا اعتراف

غزہ امن معاہدے پر عمل نہ ہونا عالمی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، رجب طیب اردوان

پاکستان میں توانائی کا بڑا بریک تھرو: 20 سال بعد سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا سفر شروع

امریکی سینیٹ انتخاب میں ووٹ تقسیم کرنے کا مبینہ کھیل، ایف بی آئی نے تحقیقات شروع کردیں

پاکستان کا اقوامِ متحدہ سے امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولے اور بجٹ کی منصفانہ فراہمی کا مطالبہ

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟