ایران کے زمینی اور بحری راستوں کی نگرانی بڑھانے کے لیے امریکا کا نئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے اور اسلحے سمیت ممنوعہ سامان کی نقل و حرکت روکنے کے لیے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایران کی زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپین کے راستوں کی نگرانی کرےگا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق نئی ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت ایڈمرل بریڈ کوپر نے دی ہے، جس میں تقریباً 20 فوجی اور سویلین اہلکار خدمات انجام دیں گے، جبکہ اس کا مرکزی دفتر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم کیا جائے گا۔

نئی ٹاسک فورس امریکی حکومت کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ایران کے زمینی اور بحری راستوں سے جدید ہتھیاروں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی، پابندیوں کی زد میں آنے والے سامان اور غیر قانونی مالی وسائل کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کام کرے گی۔

ایران کے زمینی راستوں پر بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

ٹاسک فورس آئرن گیٹ کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف پابندیوں کے نفاذ کو صرف سمندری راستوں تک محدود رکھنے کے بجائے زمینی تجارتی اور رسدی راستوں تک بھی وسیع کرنا چاہتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ نئی ٹاسک فورس کا مقصد ایران کے خلاف سمندری ناکہ بندی سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومتی اداروں کے درمیان مربوط تعاون کے ذریعے ایران کی دہشت گردی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے، اسلحہ ساز فیکٹریوں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور فوجی سازوسامان کی فراہمی کی صلاحیت کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

ایران کو 25 ارب ڈالر سے زائد کے خام تیل کی برآمد سے روکنے کا دعویٰ

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر نافذ بحری ناکہ بندی کے باعث حالیہ مہینوں میں ایران کو 25 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے خام تیل کی برآمد سے روکا جا چکا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق نئی ٹاسک فورس کے ذریعے ایران کے زمینی سرحدی راستوں اور بحیرہ کیسپین میں نگرانی بڑھائی جائے گی تاکہ جدید اسلحے، ممنوعہ ٹیکنالوجی اور پابندیوں کے تحت آنے والے دیگر سامان کی ترسیل روکی جا سکے۔

اس اقدام کے ذریعے امریکا ایران کے سمندری راستوں کے ساتھ ساتھ زمینی تجارتی اور رسدی راستوں پر بھی پابندیوں کے نفاذ اور نگرانی کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا، متوسط طبقے کو سہولت دیں گے، مصدق ملک

پولینڈ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ،5 افراد ہلاک، درجن سے زیادہ زخمی

ایران کے ایٹمی راز بتانے والے کو 20 ملین ڈالر اور محفوظ پناہ دی جائے گی، امریکا کا اعلان

طالبان ترجمان ذبیع اللہ کا ’داعش‘ کے مکمل خاتمے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد نکلا، 2 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی برقرار

ایرانی شہری کو غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا الزام، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

ویڈیو

سُرتال اکیڈمی کے بچوں کی بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟