2014 کے بعد ریکھا نے کسی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ ریکھا نے 2014ء کے بعد کوئی پروجیکٹ کیوں نہیں کیا؟ اس سوال کا جواب اداکارہ ریکھا نے خود دیدیا ہے۔ اداکارہ نے ایک عرب میگزین کو انٹرویو دیا ہے، میگزین کے سر ورق پر اداکارہ ریکھا کی تصویر نے انٹر نیٹ پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

2014 کے بعد سے ریکھا نے کسی پروجیکٹ میں کام کیوں نہیں کیا؟

عرب میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ریکھا نے وضاحت کی کہ انہوں نے 2014 کے بعد سے کسی پروجیکٹ میں کام کیوں نہیں کیا۔ ریکھا نے کہا کہ ’چاہے میں فلمیں بناؤں یا نہ بناؤں، یہ مجھے کبھی نہیں چھوڑتیں، میرے پاس اپنی یادیں ہیں جن سے میں پیار کرتی ہوں۔ صحیح وقت پر صحیح پروجیکٹ مجھے مل جائے گا۔‘

’ میری ذاتی شخصیت میری اپنی ہے لیکن میری فلمی شخصیت دیکھنے والوں کی نظر میں ہے۔ اس لیے میں انتخاب کرتی ہوں کہ  کہاں مجھے ہونا چاہیے اور کہاں نہیں ہونا چاہیے۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنی پسند کے انتخاب کا حق حاصل ہے، عیش و عشرت کے بجائے سادگی پسند ہوں۔‘

اداکارہ ریکھا سے پوچھا گیا کہ ‘جب آپ کسی سے یا کسی چیز سے بہت گہری محبت کرتے ہیں تو کیا محبت ختم ہو جاتی ہے؟’ تو ریکھا نے جواب دیا، “نہیں۔ ایک بار جب رشتہ قائم ہو جاتا ہے تو یہ ہمیشہ کے لیے ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ہم زیادہ چاہتے ہیں اور کبھی کبھی یہ کافی ہوتا ہے۔ یہ میرے فن  پر لاگو ہوتا ہے۔ یقینی طور پر میں اداکاری کے لیے پیدا ہوئی ہوں لیکن اداکاری سیکھنے کے لیے میں نے سخت محنت کی ہے۔‘

’ اپنی خوبصورتی کو مثبت چیزوں میں تلاش کرنا چاہیے منفی نہیں، مثبت سوچ کے ساتھ میں ہر روز ایک نیا جذبہ محسوس کرتی ہوں اور میں ان لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں جو میری طرح پرعزم ہیں۔‘

اداکارہ ریکھا حال ہی میں ٹی وی شو ’گُم ہے کسی کے پیار میں‘ کے پرومو میں چھوٹی اسکرین پر نظر آئی تھیں اور مداح اب بھی اس انتظار میں ہیں کہ ریکھا کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان کریں گی۔‘

ریکھا کا فلمی سفر

ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر تیلگو فلموں انٹی گٹو (1958) اور رنگولا رتنم (1966) سے کیا جبکہ مرکزی کردار کے طور پر ان کی پہلی فلم آپریشن جیک پاٹ نالی  (1969)C.I.D 999 تھی۔ ریکھا نے ساون بھادون (1970) سے ہندی میں قدم رکھا۔ ان کی آخری مکمل فلم سپر نانی تھی، ریکھا آخری بار 2014 میں  فلم ‘ سپر نانی’ میں سینما اسکرین پر آئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟