وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے خلاف عمران خان کی درخواست پر کارروائی شروع

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس کرنے پر وفاقی وزیر صحت کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالت نے وفاقی وزیر کو نوٹس جاری کر دیے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس دائر کر دیا ہے، جبکہ عدالت نے عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کر دیے۔

مقدمے پر کارروائی کا آغاز عمران خان کے وکیل بیرسٹر ابوذرسلمان خان نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر کیا گیا، فاضل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور قمر عباس نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے دلائل سننے کے بعد عبدالقادر پٹیل کو نوٹس جاری کیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے 26 مئی کی پریس کانفرنس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بیہودہ گوئی اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا تھا، اپنی پریس کانفرنس میں جھوٹے، بے بنیاد اور لغو الزامات لگانے پر چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

عمران خان کی قانونی ٹیم نے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کے شواہد بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل سے 10 ارب کے ہرجانے کی ادائیگی اور چیئرمین تحریک انصاف سے کھلے عام غیر مشروط معافی مانگنے کے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں