پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر277 روپے 04 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 277 روپے 41 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 73.85 روپے، اماراتی درہم75.42 روپے، قطری ریال 76.02 روپے، کویتی دینار 901.35 روپے اور بحرینی دینار 734.84 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 184 روپے 67 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 32 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 352 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔