پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: زلفی بخاری نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی
واضح رہے کہ زلفی بخاری اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ انہیں نیب راولپنڈی میں پیشی کے لیے بھی نوٹس بھیجا گیا تھا مگر انہوں نے تحریری جواب کے ذریعے پیشی سے معذرت کی تھی۔