زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے، سپریم کورٹ کا سوال

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوبالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس میں سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا،زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نیوبالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ پاکستان میں زلزلہ 2005 میں آیا،متاثرین کی بحالی کیلئے 18 سال سے دائرے میں گھوم رہے ہیں،زلزلہ متاثرین کو نیو بالاکوٹ سٹی کا سبز باغ دکھایا گیا،زلزلہ متاثرین کے فنڈز کدھر گئے اور کہاں خرچ ہوئے؟

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم اکٹھی ہوئی؟قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈز سے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں باقی کتنی رقم موجود ہے؟

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ زلزلہ متاثرین کی باقی فنڈز کس ادارے کے پاس ہیں؟عدالت نے کہاکہ چیف سیکرٹری بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے متعلق الگ تحریری جواب دیں۔

ڈائریکٹر نے کہاکہ ایرا نے بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آباد کاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 205 بلین خرچ کئے،جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈائریکٹر ایرا سے استفسار کیا کہ کیا 205 ارب کی خرچ رقم کا آڈٹ ہوا؟ایرا اپنی رپورٹ کیساتھ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی جمع کرائے۔

عدالت نے نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس میںچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے سیکرٹری ریلیف ورک کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے ایرا سے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن عاصم طارق کو عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟