تمام محکمے خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ کوشش ہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں مزید تیزی لائی جائے۔

پیر کو سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کام پالیسی دینا جبکہ ان پر عملدرآمد کرنا سیکریٹریز کی ذمہ داری ہے۔ کبھی بھی کسی سیکریٹری کو قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ڈائریکشن نہیں دی۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے کبھی بھی سیکریٹریز پر نہ تو دباؤ ڈالا گیا اور نہ ہی محکموں میں مداخلت کی گئی۔ ہمیشہ افسران کو عزت دی اور ان کی عزت نفس کا احترام کیا۔ میری نیت شروع دن سے صوبے اور عوام کی بھلائی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزرا نے اپنے محکموں کے سیکریٹریز پر اعتماد کر کے انہیں محکمانہ ذمہ داریا ں سونپیں۔ سیکریٹریز میری ٹیم کا مضبوط حصہ رہے اور ان کے ساتھ ٹیم لیڈر کی حیثیت سے کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا۔ روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر ٹ اور شفافیت کے لیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتیوں کا مشکل فیصلہ کیا۔ یقین ہے کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر کے ان کی صلاحیتیں ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے بروئے کار لائی جاسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنی خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کریں۔ کسی اہل نوجوان کو باعزت روزگار کی فراہمی کار خیر ہے۔

اجلاس میں سیکریٹریز کی جانب سے رہنمائی اور سرپرستی کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سیکریٹریز کی جانب سے وزیراعلیٰ کو خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بھرتی کے جاری عمل کو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں