توشہ خانہ فوجداری کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کرنےو الے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ عدالت نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس، آج صبح کیا ہوا؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نام کا فیس بک اکاؤنٹ ہے جہاں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پوسٹس لگی ہیں، کیس کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے جواب میں فیس بک اکاؤنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک اکاؤنٹ میرا ہی ہے لیکن یہ پوسٹیں میری نہیں، آپ کو نہیں چاہیے تھا کہ آپ اس کی فرانزک کرا کے یہ اعتراض کرتے؟ آپ نے میرے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا یہ ساری چیزیں دیکھی ہیں؟

بیرسٹر گوہر علی نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے نام سے فیس بک پیج کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کر دیں اور کہا کہ میں نے یہ ساری چیزیں اس فیس بک اکاؤنٹ پر دیکھی ہیں، بعد میں یہ پیج لاک ہو گیا، اس فیس بک اکاؤنٹ سے اس ملک کے بڑے لیڈر کے بارے میں باتیں کی گئیں۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اس کو آپ کسی ایسے فورم پر کیوں نہیں لے کے جاتے کہ اس کی تحقیقات ہوں؟ جس پر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آپ نے تسلیم کر لیا فیس بک آپ کا ہے اب فیس بک بند ہو چکا ہے۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے بیرسٹر گوہر علی سے کہا کہ سیاسی جماعت کے ورکر نہ بنیں، وکیل جیسا رویہ اختیار کریں۔

بیرسٹر گوہر علی نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی بات پر جواب میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور سے کہا کہ ان کو چپ کروائیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ایڈیشنل جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکوائری ہو جاتی کہ یہ پیجز اپ لوڈ ہوئے یا نہیں؟جواب میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ میں نے آپ کو کہہ دیا کہ آپ اس کی فرانزک کرا سکتے ہیں، انکوائریاں چل رہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے جج ہمایوں دلاور سے کہا کہ میری پوری لیڈرشپ کی اس فیس بک اکاؤنٹ پر تصویر کشی ہوئی ہے، جب تک انکوائری مکمل نہیں ہوتی تب تک آپ کا یہ کیس سننا مناسب نہیں۔

وکیل الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے جج ہمایوں دلاور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ پر کیچڑ اچھالنے کے لیے یہ گند آپ کے سامنے لائے ہیں، آپ سے متعلق سوشل میڈیا پر کیا کیا لکھا گیا وہ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔

ایڈیشنل جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آج بیرسٹر گوہر نے بھی وہی کام کیا ہے جو سوشل میڈیا پر ہوا، آپ نے یہ سارا مواد اوپن کورٹ میں سب کے سامنے صحافیوں کے سامنے دکھایا ہے، میری ریکوئسٹ پر ہائیکورٹ آپ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کر سکتی ہے، آپ نے ایک عمومی طرح ری ایکٹ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ بجائے اس کے یہ ٹرانسفر جلدی مقرر کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کرتے انہوں نے یہاں دائر کردی، سرکاری ملازم آٹھ ماہ سے عدالت کے سامنے حاضری پر ہوتا ہے، عدالت اس معاملے کو ہائیکورٹ کی طرف مناسب آرڈر کے لیے بھیجے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں ہم نے عدالت کو اسکینڈلائز نہیں کیا، میں نے جو بھی دستاویزات دیں وہ بند فولڈر میں عدالت کو دی ہیں، فئیر ٹرائل اور غیر جانبداری ہمارا بنیادی حق ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے درخواست گزار جانبداری کا معاملہ عدالت کے سامنے اٹھا سکتا ہے، اگر کورٹ ہمارے بارے میں یہ پوسٹیں لگائے تو کیا ہمیں فئیر ٹرائل کی توقع ہو سکتی ہے؟ عمومی طور پر ہم اس قسم کی ٹرانسفر کی درخواستیں دائر نہیں کرتے، کرمنل ٹرائل میں یہ مناسب نہیں ایسی صورت حال میں عدالت یہ کیس سنے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ آرڈر شیٹ ظاہر کرتی ہے ان کو غیر معمولی ریلیف اسی عدالت سے ملتا رہا، ہائیکورٹ میں ان کی ٹرانسفر درخواست زیر التواء ہے۔

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی دونوں درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر پولیس کا چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

ناصر اقبال نے جان شیر خان چیلنجر اسکواش ٹائٹل جیت لیا

محسن نقوی کی دوحہ میں قطری وزیر داخلہ سے اہم ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی