سابق آرمی افسر سے بھتہ مانگنا لاہور پولیس کو مہنگا پڑگیا

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں رہائشی ہوٹل کے مینیجر کے طور پر کام کرنے والے آرمی کے ایک سابق افسر سے مبینہ طور پر ماہانہ بھتہ طلب کرنے پر سول لائن تھانے کے ایس ایچ او اور سب انسپیکٹر (ایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی سول لائن حسن جاوید بھٹی نے وی نیوز کو بتایا کہ ایس ایچ او شیخ ندیم پر ہر مہینہ بھتہ مانگنے کا الزام  ہے اور اس سلسلے میں اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے خلاف رشوت وصولی کے جرم میں ایف آر درج کر لی گئی ہے۔

حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ ایس ایچ او کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے ہم نے ہوٹل مالکان سے مل کر یہ آپریشن ترتیب دیا تاکہ ہم تمام ثبوت بھی اکٹھے کر لیں اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب  عثمان انور کا یہ مشن ہے کہ محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔

ہوٹل کے مینیجر نے وی نیوز کو بتایا کہ ایس آئی اختر حسین سول لائن اکثر و بیشتر ان کے ہوٹل آتے اور انہیں دھمکاتے کہ ہر ماہ 70 ہزار روپے دو ورنہ ہوٹل میں غلط کام کرنے کے الزام میں خلاف کاروائی کریں گے۔

ہوٹل مینیجر نے بتایا یہاں کوئی غلط کام نہیں ہوتا جس پر ایس آئی اختر حیسن نے کہا کہ ’ہمارے صاحب کو ہر مہینہ بھتہ چاہیے اگر کاروبار کرنا ہے تو پیسے تو دینے پڑیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے ایس آئی کو بتایا کہ میں سابق آرمی افسر ہوں لیکن ایس آئی اختر حسین مصر رہے کہ آپ جو کوئی بھی ہوں ایس ایچ او صاحب کو ہر مہینہ حصہ چاہیے جس پر میں نے مالک سے بات کی اور پھر پولیس کے ساتھ مل کر ایک منصوبہ بنایا گیا‘۔

رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ کیا تھا؟

ہوٹل مینیجر نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد ایس آئی اختر حسین نے انہیں فون کیا کہ پیسے دینے ہیں یا نہیں تو انہوں نے کہا کہ آکر پیسے لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پھر جیسے ہی ایس آئی پیسے لینے آیا ہم نے ویڈیو بنالی اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گی اور ایس آئی کو گرفتار کر لیا جس پر پولیس کو ایس آئی نے بتایا کہ مجھے تو ایس ایچ او شیخ ندیم نے بھیجا ہے‘۔

ہوٹل مینیجر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایس آئی سے کہا گیا کہ اگر یہ پیسے ایس ایچ او کے ہیں تو انہیں فون کر بتاؤ کہ پیسے مل گئے اور آپ کو دینے آرہا رہا ہوں۔ اس پر ایس آئی نے ایسا ہی کیا ور پھر پیسے لے کر ایس ایچ او کے پاس تھانے پہنچا دیے لیکن جیسے ہی ایس ایچ او نے پیسے وصول کیے پولیس نے ایس ایس پی آپریشن محمد صہیب اشرف کے سربراہی میں ایس آئی اور ایس ایچ او دونوں کو گرفتار کر لیا اور ایس ایچ او کی جیب سے وہ رقم بھی برآمد کر لی جس کے سریل نمبر پہلے سے ہی نوٹ کر لیے گیے تھے۔ مینیجر نے بتایا کہ ایف آر ہوگی ہے اور اب ایسے افسران کو سزا دینا عدالتوں کا کام ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں