شمالی وزیرستان میں چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر

اتوار 23 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے جاری چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ عسکری، سول انتظامیہ، علاقے کے عمائدین، جوانوں اور بچوں نے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات اور تحائف سے بھی نوازا گیا۔

پاک فوج کے توسط سے جاری شمالی وزیرستان میں چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام نے یونس خان اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ طلباء نے فٹ بال، والی بال، رسی کشی اور تقاریر جبکہ خواتین اور بچیوں نے ڈرائینگ اور سکیچنگ میں اپنے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری، سول انتظامیہ، علاقے کے عمائدین، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ تقریب میں رسہ کشی، جمناسٹک، میوزک بینڈ کی پرفارمنس اور خٹک ڈانس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

اہل علاقہ نے پاک فوج کی امن کے لیے قربانیوں اور کھیلوں کے فروغ کے اقدامات کو خوب سراہا۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات اور تحائف سے بھی نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کا سرکاری دورے پر اسلام آباد آمد

نئے صوبوں کا قیام: بلوچستان میں کیا رائے پائی جاتی ہے؟

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر عمران خان کو علاج کے پورے مواقع ملنے چاہییں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟