پنوں عاقل: پسند کی شادی پر خون خرابہ، پولیس کی کارروائی

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے پنو عاقل کے گاؤں نرچھ میں مہر برادری کی لڑکی کی کلہوڑو لڑکے سے پسند کی شادی پر خون خرابہ ہوگیا۔

علاقے میں اس شادی کی اطلاع پھیلنے پر حالات کشیدہ ہوتے گئے اور نوبت یہاں تک آئی کہ 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی اور کئی خواتین و بچوں کو یرغمال بھی بنا یا گیا۔

پیر کے روز سکھر پولیس کے ترجمان نے واقعے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے سانگی اور رضا گوٹھ کے کچے کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث 40 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ ویڈیو کی مدد سے 16 ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس کا رضا گوٹھ اور سانگی کے کچے  میں آپریشن اس وقت جاری ہے جس کے دوران شرپسندوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا اور علاقے کا مکمل کنٹرول لینے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے واقع کے دیگر کرداروں کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔

21 جولائی کو تھانہ سانگی کے حدود میں حالات تب کشیدہ ہوئے جب پسند کی شادی کے نتیجے میں 2 برادریاں آمنے سامنے ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس وقت پر حرکت میں آجاتی تو یہ معاملہ دیگر علاقوں تک نہ پھیلتا لیکن پولیس کو آوائل میں آگاہ بھی کیا گیا اور خود سانگی پولیس اسٹیشن پر بھی فائرنگ ہوئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم