پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران ذکاء اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہی کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ساتھ چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے کرکٹ امور کے مشیر بھی ہوں گے۔
کرکٹ کمیٹی کے دیگر ارکان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین نے مصباح الحق کی جانب سے کرکٹ کمیٹی کی سبراہی کی پیشکش قبول کرنے پر کہا کہ انہوں نے قومی خدمت کے لیے حامی بھری ہے جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔