ورک فرام ہوم کرنے والے ہنر مندوں کے لیے کینیڈا کی نئی پالیسی کیا ہے؟

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا نے ہنرمندوں کی کمی کے باعث نئی ڈیجیٹل اسٹریٹجی بناتے ہوئے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرنے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اب ورک فرام ہوم کرنے والے ہنر مند افراد باآسانی کینیڈا میں ملازمت کر سکیں گے، نئی اسکیم کے تحت ملازمین کو 6 مہینے کا وزٹ ویزا دیا جائے گا جس کے بعد وہ ورک پرمٹ کے لیے اپلائے کر سکیں گے۔

کینیڈین امیگریشن کے وزیر سین فریزر کے مطابق نئی امیگریشن پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آنے والے ہنرمند افراد 6 ماہ تک کینیڈا میں قیام کر سکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت ڈیجیٹل نوماڈ (ورک فرام ہوم کرنے والے) مستقل ورک پرمٹ کے لیے بھی درخواست دے سکیں گے اور انکے لیے کینیڈا میں ملازمت ملنے کے بعد مزید 3 سال تک قیام کرنا ممکن ہوگا۔

سین فریزر کے مطابق کینیڈا آنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ ایک زبردست موقع ہے، بنیادی طور پر اس پروگرام کا مقصد بیرون ملک سے باصلاحیت ورکرز کو کینیڈا لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم ٹیکنالوجی شعبوں میں کینیڈا کو ہنر مند افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے۔

انکے مطابق نیا پروگرام اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے کیونکہ یہ پروگرام ایسے افراد کے لیے ہے جو ایسی کمپنی کے لیے کام کر رہے ہوں جن کے مالکان کا تعلق کینیڈا سے نہ ہو۔

سین فریزر کے مطابق بنیادی طور پر اس نئے پروگرام میں ٹیکنالوجی ورکرز پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے لیکن ورک فرام ہوم کرنے والا ہر فرد اس کے لیے اپلائی کر سکے گا۔

پروگرام کا باضابطہ آغاز 2023 کے آخر تک ہوگا جس کے ساتھ ہی درخواستوں کو بھی جاری کیا جائے گا۔ کینیڈا کے اس پروگرام کے لیے کم از کم تنخواہ کی کوئی شرط عائد نہیں کی جا رہی ہے جو اہم ہے۔

کیونکہ ایسے ویزہ پروگرامز کی پیشکش کرنے والے اکثر ممالک میں ہزاروں ڈالرز ماہانہ آمدنی کی شرط عائد کی جاتی ہے۔ پروگرام کے لیے اپلائے کرنے والے افراد کو ملازمت کے ثبوت کے ساتھ ایک درخواست، تصویر اور فنگرپرنٹس جمع کرانا ہوں گے۔ قواعد و ضوابط کے تحت امیگریشن آفیسر خواہشمند افراد کا انٹرویو کرے گا اور اگر ان کی درخواست منظور ہو جاتی ہے تو کینیڈین حکومت کو پاسپورٹ بھیجنا ہوگا جو ویزا لگا کر اسے واپس بھجوائے گی۔

اس پروگرام کے تحت ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو کینیڈا آنے اور وہاں رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا لیکن کینیڈا پہنچنے کے بعد وہ کسی بھی جگہ منتقل ہوکر اپنا کام جاری رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے اس پروگرام کا باضابطہ آغاز 2023 کے آخر تک ہوگا جس کے ساتھ ہی درخواستوں کو بھی جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں