پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج اس میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 685 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 501 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 174,626 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 1959 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔