فوجی افسران کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے پاک آرمی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی منظور

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا، بل کے مطابق عام عہدے پر تعینات فوجی افسر ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا جبکہ حساس ڈیوٹی پر تعینات اعلیٰ افسران ریٹائرمنٹ کے بعد 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سخت سزا ہو گی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا۔ بل کے مسودے کے مطابق آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکٹرانک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بل پیش کرتے ہوئے اعظم نظیر تارڑ نے کہا کہ میں ایک بار پھر وضاحت کر دوں کہ اس ترمیمی بل کا اطلاق صرف فوجی افسران پر ہوگا، اس ترمیمی بل کی کسی شق کا اطلاق کسی بھی سویلین پر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب دُہری شہریت کا حامل کوئی فرد افواج پاکستان میں کمیشن حاصل نہیں کر سکے گا۔

بل کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو 5 سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی۔

آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔

بل کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کوئی شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگریزی پھیلائے تو اسے 2 سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘