9 مئی واقعات: فوج کی تحویل میں کتنے پی ٹی آئی ورکرز ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟

منگل 1 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے فوج کی تحویل میں موجود 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 102 گرفتار ملزمان کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ زیرِحراست 7 ملزمان جی ایچ کیو حملے میں ملوث ہیں۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 4 ملزمان نے آرمی انسٹیٹیوٹ پر حملہ کیا۔ 28 ملزمان نے کور کمانڈر ہاوس لاہور میں حملہ کیا۔ 5 ملزمان ملتان، 10 ملزمان گوجرانوالہ گریژن حملے میں ملوث ہیں۔ 8 ملزمان آئی ایس آئی آفس فیصل آباد، 5 ملزمان پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث ہیں۔

14 ملزمان چکدرہ حملے میں ملوث ہیں۔ 7 ملزمان نے پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان میں حملہ کیا۔ 3 ملزمان ایبٹ آباد، 10 ملزمان بنوں گریژن حملے میں ملوث ہیں۔ ایک ملزم آئی ایس آئی حمزہ کیمپ حملے میں ملوث ہے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زیر حراست ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کمیرے اوردیگر شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں