اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات، شبلی فراز نے اپنے بیان کی وضاحت کردی

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی انفرادی شخصیت یا کمیٹی کو نہیں دیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرت کا اختیار اور ٹی او آرز صرف بانی پی ٹی آئی طے کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق کسی انفرادی شخصیت بارے بات نہیں کی، عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو قبول ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ آج صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی فیصلہ سازی کا اختیار نہیں۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں شبلی فراز نے کہا تھا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہونے چاہیئیں لیکن ضروری ہے کہ پہلے اس کے پیرامیٹرز طے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp