آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، مریم نواز

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کے نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا اور اس کی سمت کا تعین کرے گا، نوجوان اپنے ووٹ کی طاقت سے تعمیرو ترقی اور خوش حالی کی قوتوں کو کامیاب بنائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں نوجوان بندوق، پیٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کے 7 ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ کمیٹیوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ان کے قیام کو حتمی شکل دی گئی جس کا جلد ہی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

مریم نوازشریف نے آرگنائزنگ کمیٹی کو جلد از جلد دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مریم نوازشریف نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان پاکستان کی آبادی کا غالب حصہ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں اور اُنہیں فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔ اسی وژن کی روشنی میں تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا جس میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لایاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے۔ بندوق ، پیٹرول بم اور تشدد پر اکسانے والی منفی قوتوں کو مسترد کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ خیبرپختونخوا کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے۔ اور حکومت میں آکر 10 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ