پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس نظر آتا ہے جو جلسوں یا دیگر سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دیکھا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ مریم نواز خود بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر اس کی تصویر شیئر کر چکی ہیں۔ ان کا یہ گلاس سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے، اور صارفین ان سے مختلف سوالات بھی کرتے ہیں کہ آخر مریم نواز یہ مخصوص گلاس ہی ہر جگہ کیوں ساتھ لے کر جاتی ہیں۔
لیکن مریم نواز نے اب اپنا مخصوص گلاس تبدیل لیا ہے، مسلم لیگ نواز کے ایکس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنا کافی مگ تبدیل کر لیا ہے‘ اور نئے مگ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کافی مزید لذیذ اور دیر تک گرم رہتی ہے۔
The upcoming trend for coffee lovers is this @NawazSharifMNS branded mug. @MaryamNSharif has it. Are you excited to get yours?
میاں دے نعرے وجن گے for sure pic.twitter.com/tSjp0X0qiI— PMLN (@pmln_org) August 9, 2023
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نئے گلاس کی ایک جانب میاں نواز شریف کی تصویر ہے جبکہ دوسری طرف ’میاں دے نعرے وجن گے‘ لکھا ہوا ہے۔
معروف سیاستدان نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کو بھی یہی مگ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود دیکھیں گے کہ اس میں کافی کتنی مزیدار لگتی ہے۔
مریم نواز کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی ان کا نیا گلاس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی جانب سے شیئر کیے گئے اس نئے مَگ کی ویڈیو پر تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔
مریم نواز نے ن لیگ کے پیج کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ’شیر‘ لکھ کر شیئر کیا۔
Sherrrrrrr 🥇 https://t.co/1NUcZ1VCh9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 9, 2023
صحافی اسامہ غازی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ مریم نواز کو ایسی ویڈیوز بنانے کے مشورے کون دیتا ہے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ برینڈڈ کافی مگ ہے اور لائن میں ھڑے تمام ن لیگی رہنما جی حضوری رتے ہوئے کہہ رہیں کہ جی جی ہم بھی اب سے یہی مَگ استعمال کریں گے۔
ایسی ویڈیوز بنانے کے مشورے کون دیتا ہے؟ برینڈڈ کافی مگ، لائن میں کھڑے رہنما، جی جی ہم بھی یہی استعمال کریں گے؟؟ https://t.co/AjL7BnScdA
— Muhammad Usama Ghazi (@ghaziusama) August 9, 2023
صحافی عمر چیمہ نے لکھا کہ پاکستانی عوام ی اکثریت چائے پیتی ہے جبکہ مسلم لیگ کافی پینے والے ووٹوں کی تلاش میں ہے۔
پاکستانیوں کی اکثریت چائے پیتی ہے اور نون لیگ کافی پینے والے ووٹوں کی تلاش میں ہے https://t.co/1CvEJlPOli
— Umar Cheema (@UmarCheema1) August 9, 2023
ایک صارف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو یقین دہانی کراتی چلوں کہ جس پاکستان کی آپ نمائندگی کر رہی ہیں وہ معاشی طور پر غیر مستحکم ہے۔ پاکستان کے 49.3% لوگ دودھ کا ایک گلاس بھی افورڈ نہیں کر سکتے اور آپ کافی کی بات کر رہی ہیں۔
Let me give you a soft reminder that the country you are representing is almost economically unstable and 49.3% can’t even afford a glass of milk and you are talking about Coffee. https://t.co/2IVEnpF59X
— Amina Zubair (@amnakhani123) August 9, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنماء عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کے لیے ایک اور کافی مَگ۔ میں نے بھی اپنے کپ کا آرڈر دے دیا ہے۔
ایک اور کافی مگ محب وطنوں کے لئے اور
کافی ساری جلن اور حسد فسادیوں اور شرپسندوں کے لئے
میں نے بھی اپنے کپ کا آرڈر دے دیا #میاں_دے_نعرے_وجن_گے 🎊 https://t.co/HSYfotdzhV— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 9, 2023
ظفر اللہ وزیر نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر برینڈ کی ایک سستی کاپی ہوتی ہے اور مریم نواز نے عمران خان کا ایک بار پھر کاپی کر لیا ہے۔
Every brand has a cheapest copy 🤣
Khan Saab ko ek bar phir copy karliya 🤣 https://t.co/18NwNWMLzj pic.twitter.com/68qMS0PaNd
— Zafar Ullah Wazir (@Zafaro07_) August 9, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ بات اب لیپ ٹاپ سے ’مگ‘ دینے تک پہنچ گئی ہے۔
بات اب لیپ ٹاپ سے "مگے" دینے تک پہنچ گئی ہے ..😂 https://t.co/e7OAdXpj4y
— Syed Zeeshan Aziz (@imziishan) August 9, 2023