خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ فارغ، گورنر نے استعفے منظور کرلیے

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نگراں وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کے استعفے منظوری کے لیے سمری گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوائے گئے تھے جسے انہوں نے منظور کرلیا۔

خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے ارکان سے سیاسی وابستگی کے الزامات کے بعد استعفے مانگے گئے تھے جن کی وصولی کے بعد وہ گورنر کو منظوری کے لیے بھجوائے گئے تھے۔

ایڈمسنٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 14 نگران وزرا، 11 مشیروں و اسپیشل اسسٹنٹس کے استعفوں کی سمریز گورنر کو بھجوائی گئی تھیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے نگران  کابینہ کے استعفے منظور کر لیے۔ جس کے بعد ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے الیکش کمیشن نے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کو مراسلہ بھیجا تھا جس میں کابینہ میں شامل سیاسی وابستگی والے نگراں وزرا کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے تمام وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی سے استعفے جمع کرانے کا کہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟