اداکار غلام محی الدین و دیگر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

منگل 29 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے فنکاروں کو ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب میں پرویز کلیم، الطاف حسین،ناصر ادیب، غلام محی الدین، راشد سمیت متعدد شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

پروگرام میں شیر میانداد، میگھا، مون پرویز، بھنگڑا کنگ ناصر بیراج، غزل شاہ سمیت شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں نے  شرکت کی۔

الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں برکھا پروڈکشن کے زیر  اہتمام  تقریب میں گلوکارہ مون پرویز اور میگھا  نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ ناصر بیراج اور شیرمیانداد کی پرفارمنس کو بھی خوب پسند  کیا گیا۔

تقریب کے دوران فلم ڈائریکٹرز الطاف حسین، صفدر ملک،آغا حسن عسکری، پرویز کلیم،ناصر ادیب اور راشد محمود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر ایونٹ کی چیف آرگنائزر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ ناصر ادیب، پرویز کلیم، آغا حسن عسکری کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے انجام دی گئی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں