گوادر:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 دہشتگرد ہلاک

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوادر میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے، اس دوران فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلا ک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کسی فوجی یا عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 11 اگست کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند رینج میں بھی خفیہ اطلاع پر ایک آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو دہشتگردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن پر دھاوا بولا تھا۔ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے اور اس دوران 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان