اپنے مختصر دور میں تمام تر توانائیاں معیشت کے استحکام کے لیے صرف کریں گے، نگراں وزیراعظم

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے مختصر دور میں تمام تر توانائیاں ملک کی معیشت کے استحکام اور ترقی کے حصول پر صرف کرے گی۔

جمعرات کو بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) سے متعلق بریفنگ کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیدوار کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیداوار میں بیرونی سرمایہ کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں ایس آئی ایف سی کے تحت بیرونی سرمایہ بڑھانے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے حکومت کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

بریفنگ میں وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کو منصوبوں کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔

نگران وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ایس آئی ایف سی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، سیاحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے ان شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان کے توانائی شعبے کی بہتری کے لیے ریگولیٹری اسٹرکچر کو عصری بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔

وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کونسل کے سیکریٹری عملدرآمد جہانزیب خان اور سیکریٹری جمیل احمد قریشی جہانزیب خان کی ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟