پنجاب: کالعدم تنظیموں کے 13 دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز مواد و اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے13 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 55خفیہ آپریشنز کیے گئے جس کے دوران 58 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 13مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگرمواد برآمد کر لیاگیا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں جلات خان، جنت خان، کشف رسول، اسرار خان، صاحبزادہ نذیر عبدالسلام، عامر خان، اسد اللہ، معاویہ، امیر خان، ممتاز خان، انور خان اور غلام رحمان شامل ہیں۔

ان افرادکا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ پاکستان اورالقاعدہ سے ہے، ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور اور ملتان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

دہشتگردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی

دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد 2360 گرام، آئی ای ڈی بم ایک، ڈیٹونیٹرز 11، حفاظتی فیوز تار 26 فٹ، پستول 30 بور ایک، گولیاں 6، جھنڈے 4 ، کالعدم تنظیم کے 71 پمفلٹس،93 اسٹیکرز اور 46 ہزار 475 روپے نقدی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشت گردانہ کارروائی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔

گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، بہاولپوراور ملتان میں 10 ایف آئی آرز درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

رواں ہفتے کے دوران 339 کومبنگ آپریشنز کیے گئے

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے339 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ،ان کومبنگ آپریشنز کے دوران4 ہزار 113افراد کو چیک کیا گیا، 34 مشتبہ افراد کو گرفتار، 26 ایف آئی آر درج جبکہ10 بازیابیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟