رفعت مختار آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد رفعت مختار کو غلام نبی میمن کی جگہ انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ تعینات کر دیا گیا ہے، جب کہ غلام نبی میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو سروسز ایکٹ 1973 کے تحت انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ وفاقی حکومت نے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروونشل پولیس آفیسر(پی پی اُو)  تعینات رفعت مختار صوبہ پنجاب میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، جن کا پنجاب سے تبادلہ کر کے اب انہیں کراچی میں انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

جب کہ صوبہ سندھ میں انسپیکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی)  کے عہدے پر خدمات سر انجام دینے والے غلام نبی میمن جو ان دنوں چھٹیوں پرہیں اور عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئے ہوئے ہیں کو وفاقی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے احکامات ملنے تک اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے