ایمان مزاری کی درخواست ضمانت اور علی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ ترنول میں کار سرکار میں مداخلت سے متعلق درج مقدمہ میں ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف کارِسرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے کی۔ دوران سماعت وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ایمان مزاری سے تفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیا گیا، کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے، مزید حراست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایمان مزاری خاتون ہیں، کھرا سچ بولنے کا مطلب یہ نہیں کہ جیل میں رکھا جائے۔

پراسیکیوٹر عاطف الرحمن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری نے ریاست کو گالیاں دیں، توڑ پھوڑ ہوئی، ایمان مزاری کا کردار مقدمے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے۔ پراسیکیورٹر نے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس کے ساتھ تفتیش کے معاملے پر تعاون نہیں کر رہے تاہم چند ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔

علی وزیر کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی جبکہ علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے