قطر نے ورلڈ کپ کے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو عطیہ کردیے

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قیامت خیز زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے لیے جہاں دنیا بھر سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں قطر نے گزشتہ برس فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے گزشتہ سال فیفا ورلڈ کپ کے لیے بنائے گئے 10 ہزار موبائل گھر ترکیہ کو عطیہ کرنے کے اعلان  کے بعد اس سلسلہ میں ساڑھے 3 سو گھروں کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ بھی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں قطر نے دنیا بھر سے آنے والے شائقین فٹبال کو رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لیے 10 ہزار موبائل گھر اس ارادے کے ساتھ بنائے تھے کہ ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد یہ گھر کسی ضرورت مند کو عطیہ کردے گا۔

تصویر: نیویارک پوسٹ

ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک 40 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ ہزاروں گھر وں کے زمیں بوس ہو نے  کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش تاحال جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں بھرپور حصہ لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے 10 کروڑ ڈالرز کی امداد سمیت ترکیہ میں سب سے بڑا فیلڈ اسپتال بھی قائم کردیا ہے جبکہ سعودی عرب اب تک امدادی سامان کے 8 جہاز ترکیہ اور شام بھیج چکا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یو ٹو کنگنا‘: جین زی ’گٹر جنریشن‘ سے ملک کی اہم طاقت قرار، بھارتی اداکارہ و سیاستدان کا بڑا یوٹرن

لاہور : مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج، حکومتی پالیسیوں کی واپسی کا مطالبہ

ریاستی ووٹر فہرستوں پر وفاقی کنٹرول کی کوشش پھر ناکام، ٹرمپ انتظامیہ کوعدالت میں مسلسل 21 ویں شکست

سندھ میں اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار، نوٹیفکیشن جاری

امریکی ویزا پالیسی میں نئی تبدیلی، غیر ملکی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کا فیصلہ

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟