سعودی فٹ بال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی ایک مختصر ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی جو ان کے مسلمان مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث تھی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کرسٹیانو رونالڈو کیمرے کے سامنے مداحوں کو ’اسلام علیکم‘ کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔
As-Salamu Alaikum 🤩🤩 pic.twitter.com/hQ9yxarGxP
— Islamic Strength (@islamicstrength) August 24, 2023
کرسٹیانو رونالڈو کا یہ انداز مداحوں کو خوب بھایا اور سوشل میڈیا پر انہوں نے خوب داد وصول کی۔ ایک صارف نے ان کا موازنہ ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو فٹبالر میسیی سے بہتر ہیں جو نہ عربی بول سکتے ہیں اور نہ انگلش۔
Better than Messi who can't speak Arabic and English. https://t.co/r1kuGY41HP
— Dejman (@Dejman09) August 25, 2023
ایک صارف نے رونالڈو کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب جانتے تھے کہ یہ ہونے والا ہے۔
We all know its gonna happen https://t.co/05owAaspw1
— MUSTAPHA (@ctrlaltmustapha) August 25, 2023
ناصر راجپوت لکھتے ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں سلام کر کے عربیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔
السلام علیکم.. کرسٹیانو رونالڈو کا عربی میں سلام
عربیوں اور مسلمانوں کے دل جیت لئے pic.twitter.com/I3qzqynnGR— M.Nasir Rajput (@MNasirRajput7) August 25, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے اپنے جمعے کے دن کا آغاز رونالڈو کی ویڈیو دیکھ کر کیا۔
How i start this friday. 🤭 https://t.co/qbxejrRKv2
— stIGMa. (@bunchagibberizh) August 25, 2023
واضح رہے کہ فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر دسمبر دو ہزار بائیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کا یہ معاہدہ سنہ 2025 تک جاری رہے گا۔
آج جمعہ کو سعودی پروفیشنل لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں الاحساء میں شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں اس میچ کی میزبانی کی جائے گی۔