لاہور ہائیکورٹ: 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے صوبہ بھر سے متعدد اضلاع کے سیشن ججز کو تبدیل کردیا، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید سمیت 53 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عرفان احمد سعید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن میں درج تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

سیشن جج قیصر نذیر بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورجبکہ سیشن جج محمد تنویر اکبر کو بطور ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو بطور اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم