کرکٹ کے دیوانے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں لیکن اس وقت کرکٹ کا بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے کیونکہ پاکستانی شاہین روایتی حریف بھارت سے کل ایشیا کپ 2023 کے مقابلے کے لیے میدان میں آئیں گے۔
پاک بھارت میچ نہ صرف دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز ہے بلکہ دنیا بھر کے شائقین بھی اپنی نظریں حریف ٹیموں پر جما لیتی ہیں اور میچ کے آغاز سے قبل ہی اس پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جو اختتام کے بعد تک جاری رہتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کل مدِ مقابل ہوں گے اور میچ سے قبل ہی شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کے لیے پُر جوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کرکٹ کے ایک دیوانے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی آج چاند رات ہے۔ اور تمام لوگوں کو چاند رات مبارک ہو۔
Aaj pak vs india k match ki chand raat hai soooo😎
Chand raat Mubarak 😂#PAKvIND #pakvsind #INDvsPAK— Crikit💀 (@Cats_cant_meow) September 1, 2023
عائشہ نے شاداب خان اور شاہین آفریدی کے ساتھ ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ آنکھیں ملانے والے دل کو چرانے والے مجھ کو آئوٹ کرنا نہیں‘۔
Ankhein milane wale dil ko churane wale mujh ko out karna nahin #pakvsind pic.twitter.com/544uHvxn3d
— Ayesha🇵🇰 (@Weworthwhat) September 1, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ بھارتی صارفین پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل بہت زیادہ ہائپ بنا دیتے ہیں جبکہ پاکستانی مداح اس کے 40 فیصد بھی پُر جوش نہیں ہیں۔
indians are creating so much hype for #pakvsind 😭
where pakistanis are not even 40% .— Dr fieeha PTI🇵🇸 (@fieehaha_) September 1, 2023
خدیجہ عباس کہتی ہیں کہ پاک بھارت میچ سے قبل چاند رات والی فیلنگز آ رہی ہیں۔
ایک صارف نے پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ مزاحیہ فرضی گفتگو کو شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ حارث رؤف ویرات کوہلی سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے میچ کی تیاری کی ہے جس پر وہ مسکرا دیتے ہیں۔ حارث ان سے کہتے ہیں کہ آپ کیوں ہنس رہے ہیں جس پر ویرات کوہلی نے جواب دیا کہ پتہ لگ جائے گا۔
ویرات کوہلی کا جواب سن کر حارث کہتے ہیں اب آؤٹ کرنا ضروری ہو گیا ہت جس پر ویرات کوہلی ان کو جواب دیتے ہیں کہ چلو دیکھ لیتے ہیں۔
Conversation b/w HARIS and VIRAT
Haris: Tayyari ki hai
Virat: 🤣🤣
Haris: kio has raha ho
Virat: pata lug jy ga
Haris: kal out karna zarori hai
Virat: Chalo dekh la te hai.#AsiaCup2023 #PAKvIND #pakvsind #BabarAzam pic.twitter.com/OjUFm4dDJd— 𝕸𝖆𝖑𝖎𝖐.𝕴𝖉𝖗𝖊𝖊𝖘 𝕽𝖊𝖍𝖒𝖆𝖓 (@Malik_Rehman56) September 1, 2023
واضح رہے روایتی حریف کل ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہفتے کی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔