این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی صوبوں کو 42 کھرب سے زائد کے فنڈز کی فراہمی

اتوار 3 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت مالی سال 2023 میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو 42 کھرب 23 ارب 4 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق مالی سال 2023 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو42 کھرب 23 ارب 4 کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔ مالی سال 2022 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 35 کھرب، 89 ارب ایک کروڑ70 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے تھے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت 20کھرب، 76ارب 6 کروڑ 34 لاکھ روپے، سندھ کو10 کھرب 46 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو 6 کھرب 98 ارب 7 کروڑ 38 لاکھ روپے اور بلوچستان کو 4 کھرب 16ارب 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔

مالی سال 2022میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو17کھرب 85ارب 69کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو9کھرب 2ارب 29کروڑ 10 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو5کھرب 95ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3کھرب 5ارب 6کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟