پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک افواج کا یوم دفاع پر عزم

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلح افواج پاکستان کے سربراہان نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے وطن اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان کی جانب سے 58 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ 6 ستمبر 1965 کو حق و باطل کے معرکے نے یہ ثابت کیاکہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کر نے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس روز مادرِ ملت کے ہزاروں بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ’ہم بطور قوم اُن تمام شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرچم کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے‘۔

’پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!