پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو الیکشن بروقت ہو جاتے، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ڈیموکریٹک آلائنس ( پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اپنے وعدے سے نہ پھرتی تو اس وقت الیکشن ہو جاتے اب عام انتخابات فروری کے آخر تک ہی ہوں گے۔

ملک میں عام انتخابات فروری میں ہوں گے، سربراہ پی ڈی ایم

لاہور میں سینیئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک میں نگراں حکومت کا کوئی تصّور نہیں ہے۔ موجودہ صورت حال میں ملک میں عام انتخابات ہونا ضروری تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہو جاتے اگر آخری وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنے وعدے سے نہ پھرتی، پیپلز پارٹی آخری وقت آ کر فیصلے سے پھر گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے عین آخری وقت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ذور دیا۔ پیپلز پارٹی جو کہ  پی ڈی ایم کا حصّہ ہے اور ہم نے سب فیصلے مل کر کرنے تھے لیکن پیپلز پارٹی عین وقت پر اپنے وعدے سے پھر گئی۔

سوائے پیپلز پارٹی تمام جماعتیں بروقت انتخابات کی حامی تھیں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بروقت اور فوری انعقاد کے لیے مہاجر قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) اور دیگر جماعتوں بشمول اختر مینگل متفق ہو گئی تھیں۔ سب نے اس فیصلے کی تائید اور حمایت کی کہ ملک میں عام انتخابات بروقت اور فوری ہونے چاہییں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کی موجودہ صورت حال میں خاص کر کے قبائلی علاقوں میں انتخائی مہم چلانا بہت مشکل ہے اس لیے اب عام انتخابات کا انعقاد اگلے سال فروری تک جا سکتا ہے۔

عمران خان کو لانے والوں کاایجنڈا کچھ اور تھا، فضل الرحمٰن

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو لانے والوں نے اعتراف کیا کے ان کا ایجنڈا کچھ اور تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اس لیے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم