گیس سیکٹر کے قیام کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان ورکنگ گروپ کے قیام پر زور

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس میں متعین پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف سے ورکنگ میٹنگ کی۔ اس موقع پر  روس کے وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بارے کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان کے سفیر کا دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

نیوکولائی شیگینوف نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے میں بطور خاص مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے روابط کا بطور خاص ذکر کیا اور کہا کہ ان روابط کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

میٹنگ میں پاکستان اور روس کے درمیان انرجی کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ روسی انرجی منسٹر نے دونوں ممالک کے مابین گیس سیکٹر کی ڈویلیپمنٹ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا۔

روسی وزیر نے پاکستان کے ساتھ انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام پر بھی بات چیت اور روس کی طرف سے اطہار دلچسپی کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp